سٹی 42: امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں بڑے مذہبی جلوسوں کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ دوپہر 12 بجے سے پاکستان میں تعینات امریکی عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی جائے گی،اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ شہریوں کی خدمات جاری رکھے گا جبکہ لاہور اور کراچی قونصل خانوں میں قونصلر سروسز بدستور معطل رہیں گی۔
امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو بڑے اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جلوسوں کے باعث سڑکوں کی بندش، ٹریفک کی روانی متاثر اور موبائل و انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا خدشہ ہے۔امریکی شہری اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں، شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور مقامی میڈیا سے معلومات لیتے رہیں۔