سٹی 42: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس میں کہا توانائی بحران اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں سب سے پہلے حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو اپنی مراعات کم کرنی چاہئیں، پروٹوکول اور سرکاری اخراجات میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیے، پاکستان میں ہمیشہ قربانی کے وقت عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے،عمران خان کے دور میں کووڈ عالمی وبا کے باوجود عوام اور کاروبار کو ریلیف دیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت ہر اس فیصلے کی مخالفت کرے گی جو عوام پر بوجھ ڈالے۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی احساس رمضان دسترخوان پروگرام بہتر انداز میں چلا رہے ہیں، احساس رمضان دسترخوان سے بڑی تعداد میں مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں،۔
وزیر اعلی نے مزدور طبقے کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں احساس مزدور شیلٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی ۔ شیلٹرز میں مزدوروں کے لیے سایہ دار جگہ، پینے کے پانی اور کھانے کا انتظام کیا جائے۔