ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چولستان ؛ بارش نہ ہونے پر ممکنہ خشک سالی کا خدشہ

چولستان ؛ بارش نہ ہونے پر ممکنہ خشک سالی کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چولستان میں سات آٹھ ماہ سے بارش نہ ہونے پر ممکنہ خشک سالی کا خدشہ بڑھ گیا۔ 

چولستان کے مختلف ٹوبہ جات تیزی سے خشک ہونے لگے ۔ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ،تین کنٹرول روم قائم کردیے ۔ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر آفس اور اے سی یزمان دفتر میں کنٹرول روم فعال کردیے ۔ 

فور بائی فور واٹر باؤزرز کے ذریعے ٹوبہ جات کو پانی کی فراہمی جاری  ہے ۔ مزید چار فور بائی فور واٹر باؤزرز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ۔ چند دنوں میں ڈیلیوری متوقع ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوگئی ۔ چولستان کے کریٹیکل ایریاز کی نشاندہی کا عمل جاری ہے ۔ ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر آبادی کے محفوظ انخلا کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں ۔ چولستان میں پانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی انتظامات  کرلیے گئے ۔