ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیپکو کا فورس میجور اعلان، معاہدوں سے قانونی طور پر مستثنیٰ

بیپکو کا فورس میجور اعلان، معاہدوں سے قانونی طور پر مستثنیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بحرین کی آئل ریفائنریز ایرانی ڈرون حملوں کی زد میں آنے کے بعد پیداوار متاثر ہو گئی ہے، جس کے باعث بیپکو نے فورس میجور کا اعلان کر دیا ہے۔

 خبرایجنسیوں کے مطابق المعامیر میں بھی ایک بحرینی ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس سے تیل کی پیداوار اور فراہمی کے معاہدوں پر عمل درآمد ممکن نہیں رہا۔

بیپکو کے فورس میجور اعلان کے بعد کمپنی قانونی طور پر اپنے موجودہ معاہدوں سے مستثنیٰ ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی دوران ایران کے تیل کے ذخائر پر کیے جانے والے حملوں نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات کو جنم دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایرانی تیل کے ذخائر پر کارروائیاں امریکی اجازت کے بغیر کی ہیں۔ ہفتے کے روز اسرائیل نے ایران میں تیل کے تقریباً 30 ذخائر کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حملے ایرانی عوام میں شدید ناراضگی اور غصہ پیدا کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ایران ممکنہ طور پر امریکی تیل کے ذخائر پر جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔

 اس صورتحال سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

  خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی۔

 برینٹ خام تیل تقریباً 17 فیصد اضافے کے بعد 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔