سٹی42 : پاکستان ویمن کرکٹرز کا سکلز ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا ۔
ویمن کرکٹرز رات 8 بجے سے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گی۔
سکلز ٹریننگ کیمپ ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ اور زمبابوے سے سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم نے آئر لینڈ میں سہ ملکی سیریز کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانا ہے۔
مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ سٹاف ویمن کرکٹرز کی اسکلز پر کام کرے گا۔
اس کیمپ میں فٹنس پر فوکس کیا جائے گا، سیناریو بیسڈ میچز بھی ہوں گے، ٹریننگ کیمپ کے لیے 27 ویمن کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔