ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم

گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز کے حکم پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی و فروٹ منڈیوں اور بازاروں میں مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے منڈیوں میں اشیائے خورونوش کی سپلائی اور قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ نرخ ناموں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

منڈیوں میں آلو کے 67، پیاز کے 46 اور ٹماٹر کے 35 ٹرکوں کی آمد سے سپلائی مستحکم ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت پیاز 5 روپے جبکہ آلو 35 روپے فی کلو سستا فروخت ہو رہا ہے۔

یکم رمضان سے اب تک ٹماٹر 25 روپے، دیسی لہسن 20 روپے اور ہری مرچ 15 روپے فی کلو سستی ہو چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں میں وافر سپلائی کے باعث اکثر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مکمل طور پر مستحکم ہیں۔