ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کی 60 سالہ بوڑھے سے زبردستی شادی، 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج

لڑکی کی 60 سالہ بوڑھے سے زبردستی شادی، 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اٹک کے علاقے حضرو میں لڑکی کی 60 سالہ بوڑھے سے زبردستی شادی کروانے پر پولیس نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 9 کو گرفتار کرلیا ۔ 

زبردستی کی شادی کا افسوسناک واقعہ حضرو کے گاوں خگوانی میں پیش آیا، جہاں سوتیلے باپ نے تقریباً 13 سالہ بیٹی عطیہ کی زبردستی شادی 60 سالہ بوڑھے نعیم کے ساتھ کرادی۔

 ذرائع سےاطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ نمبردار اور نکاح رجسٹرار سمیت 10 افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس کے بعد پولیس نے 60 سالہ دولہے نعیم، سوتیلے باپ طیب، 4 بہن بھائیوں اور علاقہ نمبر دار کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ نکاح رجسٹرار فرار ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مزید کاروائی جاری ہے۔