ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع

رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی والوں کیلئے اچھی خبر،رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع، 15رمضان سے رات ایک بجے تک بس چلاکرےگی،سینئروزیر شرجیل میمن کہتےہیں عوام کوسفرکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔

 شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔

 شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ توسیع حکومت کی جانب سے رمضان کے دوران عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے،حکومت سندھ کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
تمام شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔