ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، دل دہلا دینے والا واقعہ

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، دل دہلا دینے والا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست تلنگانہ کے گاؤں رام چندر پیٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں دولہے نے شادی سے ایک دن قبل خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے دولہے کی شناخت 37 سالہ لکمپلی کرن کے نام سے ہوئی جو رام چندر پیٹ کے رہنے والا تھا۔

لکمپلی کرن کی اتوار کی شادی شادی طے تھی، دولہے نے جمعے کو نہ صرف پری ویڈنگ شوٹنگ کروائی بلکہ دیگر رسومات میں بھی حصہ لیا تھا۔

جمعے کی رات کھانا کھانے کے بعد وہ حسب معمول کمرے میں جا کر سو گیا، تاہم ہفتے کی صبح کمرے سے اس کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

دل دہلا دینے والے واقعے سے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دولہے کی خودکشی کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔