ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم پلیئر پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم پلیئر پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر شرفین ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔

 ذرائع کے مطابق شرفین ردرفورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہو ئے، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہے۔ملتان سلطانز کے یو اے ای کے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے۔