سٹی42: پاکستان کے 14ویں صدر مملکت آصف علی زرداری کی حلف برداری کی تقریب کل 3 بجے ایوان صدر میں منعقد ہو گی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نئے منتخب ہونے والے صدر آصف علی زرداری سے کل ایوان صدر میں حلف لیں گے ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں عسکری قیادت شرکت کرے گی، چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف بھی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم اور اتحادی جماعتوں کی لیڈر شپ بھی تقریب میں موجود ہو گی، میاں نواز شریف ، پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور مہمان بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود ہوں گے۔
دوسری جانب وزرائے اعلی کو بھی حلف برادری کی تقریب کے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تقریب حلف برداری کی تقریب کل دوپہر 3 بجے ہو گی