لاہور کھانا تاخیر سے پکانے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بالائی منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا

لاہور کھانا تاخیر سے پکانے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بالائی منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کے علاقے گلشن راوی میں سسرالیوں کا خاتون کو بالائی منزل سے نیچے پھینکنے کا معاملہ ، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں متاثرہ مریم کے شوہر شہزاد، ساس شازیہ ،دیوار رومان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کھانا تاخیر سے پکانے پر شوہر اور دیو ر نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد کے بعد ملزمان نے بالائی منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جبکہ سسرالیوں نے خاتون پر خود کشی کرنے کا الزام لگایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون مریم ہسپتال میں زیر علاج ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔