ہیلتھ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر !

ہیلتھ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر !
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:ہیلتھ کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر،ہیلتھ کارڈ  پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈلیوری اور سی سیکشن بند۔

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کارڈ پر صرف سرکاری ہسپتالوں میں ڈلیوری اور سی سیکشن کی سہولت میسر ہوئی ہے جبکہ غیر معیاری لینزکی شکایات پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں آنکھوں کے آپریشن بھی بند کردیا گیا۔
پرائیویٹ ہسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ ر پر آنکھوں کے آپریشن سے روک دیا گیا, گائنی اور آنکھوں کا صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج بند کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صحت کارڈ کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔