نواز شریف کی وزیر اعظم کو جلد منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت

نواز شریف کی وزیر اعظم کو جلد منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے وزیر اعظم شہبازشریف کو جلد کابینہ تشکیل دےکر منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن  نے کہا کہ صدارتی انتخاب کا مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا، وزیراعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں، ہمیں پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے ، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں ، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت کی گئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے پھر گزارش کروں گا۔

جبکہ دوسری جانب غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔