اسلام آباد:موبائل فون کمپنی کے ٹاور میں آگ بھڑک اُٹھی

اسلام آباد:موبائل فون کمپنی کے ٹاور میں آگ بھڑک اُٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد کے گاؤں ماڈل ویلج سید پور میں موبائل فون کمپنی کے ٹاور میں آگ بھڑک اُٹھی۔

فائر بریگیڈ  کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آگ موبائل فون کمپنی کے ٹاور کے جنریٹر میں لگی جس کے بعد موبائل فون کمپنی ٹاور کی سروس معطل ہو گئی تھی۔

ریسکیو عملےکا کہنا تھا کہ موبائل فون کمپنی کے ٹاور میں لگنے والی آگ پر فوری قابو نہ پایا جاتا تو ٹاور سے ملحقہ جنگل میں پھیل جانی تھی۔