جنید ریاض : میٹرک کا امتحان یکم اپریل سے لیا جائے گا،2 لاکھ 33 ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے،رولنمبر سلپس 16 مارچ کو جاری کی جائیں گی۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے تیاریاں شروع۔ رواں سال 2 لاکھ 33 ہزار 135 طلبا امتحانات میں شرکت کریں گے۔امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار 90 طالبات دسویں جماعت میں شرکت کریں گے۔1 لاکھ 7 ہزار 44 طلبہ نویں کے امتحانات میں شرکت کریں گے۔
امتحانات کے لیے رولنمبر سلپس 16 مارچ سے جاری کی جائیں گے۔رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر آپ لوڈ کردی جائیں گی ۔امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔