لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ۔چند روز قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سینکڑوں لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ الیکٹرانکس کے سامان ، پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ فینسی لائٹس اور مقامی 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی سیلزٹیکس کی شرح 25 فیصد ہو جائے گی۔ لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھنے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو جون تک 15 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔