ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترین گروپ اور پرویز الہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی

ترین گروپ اور پرویز الہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین : جہانگیر ترین گروپ اور پرویز الہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ علیم خان کا نام بطور وزیراعلی سامنے آنے پر پرویزالہی خاموش ہوگئے۔ آئندہ دو روز بعد اسلام آباد میں جہانگیر ترین اور پرویزالہی  میں ملاقات متوقع، ذرائع کا انکشاف۔
 رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا مائنس بزدار ہے۔ جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور جہاں دیدہ سیاستدان پرویزالہی کا کہنا تھا  کہ سیاست برداشت کا کھیل ہے جذباتی ہونے کا کوئی فائدہ نہیں، سیاسی صورتحال دیکھ کر اور باہمی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

چودھری پرویز الہی کے استفسار کرنے پر ترین گروپ نے آئندہ وزیراعلی کے ممکنہ ناموں پر  بھی بات کی ممکنہ ناموں میں سے علیم خان کا نام بھی وزیر اعلی پنجاب کے لئے ملاقات میں سامنے آیا ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کا نام سنتے ہی پرویز الہی نے خاموش اختیار کرلی۔ پرویزالہی نے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ آپ سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جہانگیر ترین کے سامنے رکھیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر