سٹیو جابز کی بیٹی نے ماڈلنگ شروع کردی

eve jobs model
کیپشن: eve jobs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: دنیا کو بدل دینے والے لیجند سٹیوجابز کی بیٹی ایوجابز نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔

23 سالہ ایو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی نمائندگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پولرائڈ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سنہرے بالوں کی درمیان سے نکالی گئی سیاہ مانگ کے ساتھ کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ تصویر کے نیچے صرف اتنا لکھا ہےاب ڈی این اے ماڈلز کی طرف سے نمائندگی ہوگی۔

 دوسری طرف نیویارک کی کمپنی ڈی این اے ماڈل مینیجمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی این اے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے کہ ہم ایوجابز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 

یادرہے ایو ایک ماہر  گھڑ سوار  اور عالمی درجہ بندی میں  25 سال سے کم عمر کے گھڑ سواروں میں دنیا کے بہترین گھڑ سواروں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

وہ ایپل کے انتقال کر جانے والے شریک بانی سٹیوجابز اور ان کی بیوی لارنس پاول جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔ ان کے دو بہن بھائی، 26 سالہ ایرن جابز اور 30 سالہ ریڈجابز ہیں۔ سٹیوجابز جو 56 برس کی عمر میں 2011 میں چل بسے تھے، ان کی سابق گرل فرینڈ کرسن برنن سے بھی ایک 43 سالہ بیٹی ہے جن کا نام لیزابرنن جابز ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Eve Jobs (@evejobs)