(بسام سلطان)لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 12 مارچ کو مطالبات کی منظوری کے لئے چیئرنگ کراس پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ سروس سٹرکچر اور اپگریڈیشن کا مطالبہ لئے صوبہ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز 12 مارچ کو چیئرنگ کراس پر دھرنا دیں گی۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 12 مارچ کو چیئرنگ کراس پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ سروس سٹرکچر اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ لے کر 12 مارچ کو لیڈی ہیلتھ ورکرز چیئرنگ کراس پر دھرنا دیں گی۔
لیڈی ہیلتھ ورکر رخسانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود صوبائی حکومت نے مطالبات منظور نہیں کئے۔ 2019 میں احتجاج پر کمیٹی تشکیل تو دے دی گئی مگر مطالبات منظور نہ کئے جا سکے۔ 12 سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس سٹرکچر پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ مطالبات کی منظوری کے لئے صوبہ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز 12 مارچ کو چیئرنگ کراس پر دھرنا دیں گی۔