ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن چھپانے کا نیا حربہ، لاہور بورڈ نے صحافیوں پر پابندی لگادی

کرپشن چھپانے کا نیا حربہ، لاہور بورڈ نے صحافیوں پر پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ مبینہ طور پر کرپشن کا گڑھ بن گیا، ماہانہ ہونیوالی لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن اور داخلوں کی فیس میں ہونیوالی لوٹ مار چھپانے کیلئے صحافیوں کے آفس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے مختلف اداروں سے منسلک صحافیوں کے آفس میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، اب صحافیوں کو اپنے ذاتی کام کیلئے بھی بورڈ میں داخل ہونے کیلئے اجازت طلب کرنا ہوگی، بورڈ ملازمین کو بھی صحافیوں کیساتھ رابطہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کے صحافیوں کیساتھ رابطے پر ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، بورڈ ملازمین کا واٹس ایپ اور موبائل کسی بھی وقت چیک کیا جاسکتا ہے۔ 

بورڈ حکام کے مطابق صحافیوں کو صرف پبلک ریلیشن آفس تک رسائی ہوگی، صحافیوں کو چیئرمین، کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹری کے دفتر میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا، میٹرک کا امتحان 4 مئی سے شروع ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔انٹر کا امتحان 12 جون سے شروع ہوگااور نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer