(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے تمام محکموں کو ملازمین کیخلاف شوکاز اور جاری انکوائریوں پر فوری فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک مراسلے میں انہوں نے تمام محکموں ، تمام سیکرٹریوں، خودمختار اداروں اور اٹیچ محکموں کے افسران کو کہا کہ افسران اور ملازمین کیخلاف زیرالتوا انکوائریوں کو فوری حل کیا جائے اور ان پر فیصلے کئے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری آفس سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق تمام محکموں اور تمام سیکرٹریوں، خودمختار اداروں اور اٹیچ محکموں کے افسران کو کہا گیا ہے کہ افسران اور ملازمین کیخلاف زیرالتوا انکوائریوں کو فوری حل کیا جائے اور ان پر فیصلے کئے جائیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے مذکورہ انکوائریوں پر معطل کئے گئے افسران کے بارے میں بھی فیصلے کیے جائیں۔
چیف سیکرٹری آفس نے کہا ہے کہ تمام شوکاز نوٹس پر بھی جلد فیصلے کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے گزشتہ چھ ماہ میں پانچ سو محکمانہ اپیلوں پر فیصلے کر دیئے ہیں اور اس وقت صرف ایک سو محکمانہ اپیلیں چیف سیکرٹری آفس میں موجود ہیں جن پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ملازمین کیخلاف شوکازاورجاری انکوائریوں پرفوری فیصلے کرنےکاحکم دےدیا۔