سوشل میڈیا سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہاہے، بشری انصاری

سوشل میڈیا سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہاہے، بشری انصاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہاہے کہ سوشل میڈیا سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہاہے،  میڈیا کو موجودہ دور میں یکسو ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کے لیے کافی بہتری آئی ہے، عورتیں زندگی کے تمام شعبوں میں کام کررہی ہیں جب کہ ہمارے دور میں ایسا ممکن نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کےلئے کافی بہتری آچکی ہے تاہم تعلیم و شعور کی کمی کے باعث ایک طبقہ آج بھی خواتین کو باہر کام کرنے کے حق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو موجودہ دور میں یکسو ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہاہے ۔

بشری انصاری نے کہا کہ ماضی میں خاندانی دباﺅ کی وجہ سے فلم میں کام نہیں کرسکی اور اب صرف ماں کا کردارادا کررہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ملک بھارت سے فلم کی پیش کش ہوئی تھی لیکن پلوامہ حملے کے باعث کام نہیں کرسکی ۔ بشری انصاری نے کہا کہ کہ انور مقصود کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔معین اختر جیسے فنکار کا نعم البدل ملنا مشکل ہے ان کا موزانہ کسی دوسرے کے ساتھ کرنا درست نہیں۔ قاضی واجد نے ہمیشہ میر ی رہنمائی کی ان کی باتیں آج بھی میرے ذہن میں نقش ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer