ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت مذہبی امور کا حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ

وزارت مذہبی امور کا حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع  کردی گئیں ۔ وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

حج2027 کی رجسٹریشن کے لیے کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے ۔ مذہبی امور کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے۔خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں۔رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔

 بیرون ملک مقیم پاکستانی  عازمین حج کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہے۔حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی مطابق بعد میں جاری ہوں گے۔