ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار

14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم   لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر کی ہدایت پر ایس ایچ او سندر نے  پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے  14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم محمد یار گرفتار کو گرفتار کیا۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزم نے بچی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لانے کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے ۔

ایس پی صدر نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔