ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے تیسرے دن مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

Plane crash, private Cessna plane crashed
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عید کے تیسرے دن مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، خدشہ ہے کہ طیارے  میں سوار بدقسمت مسافروں کے زندہ بچنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

امریکہ کی انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے یہ بریکنگ خبر دی ہے کہ سان ڈیاگو کے قریب ایک چھوٹا  مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔

حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ چھوٹا  کن حالات میں طیارہ سان ڈیاگو کے قریب ساحل سے 5 میل (8 کلومیٹر) دور سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اب تک اطلاعات کے مطابق اس پرائیویٹ طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے حکام نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر پوائنٹ لوما کے قریب ملبے کا ایک  کلسٹر دریافت ہوا اور اس علاقے میں ملبے کی تلاش شروع کی گئی جہاں پانی تقریباً 200 فٹ (61 میٹر) گہرا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ دو انجن والا سیسنا 414  طیارہ اتوار کی رات اس کے اڑان بھرنے کے بعد دوپہر 12:30 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔s

 فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightaware.com نے ظاہر کیا کہ طیارہ فینکس کے لیے جا رہا تھا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور ایف اے اے نے تصدیق کی کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔