سٹی 42 : اورکزئی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 1 بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق سوزوکی وین کھائی میں گرنے سے 1 بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئی ہے، جبکہ حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈی سی عرفان الدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری علاج کیلئے کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بدقسمت خاندان کوہاٹ سے لویر اورکزئی عید پیکنک منانے جا رہے تھے، ڈرائیور نے پہاڑی پر گاڑی کھڑی کی جو خود روانہ ہوکرکھائی میں گر گئی ۔