عابد چودھری:آرٹیفیشل جیولری کو قیمتی طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیاگیا۔
ملزمان گلی محلوں میں کان و ناک چھیدنے کے بہانے خواتین سے نوسر بازی کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے۔
اطلا ع ملنے پر ڈولفن ٹیم 15 کال کی اطلاع پر جمیل ٹاؤن پہنچ گئی،ڈولفن ٹیم نے متاثرین کی جانب سے بتائے گئے حلیے پر ملزمان کو ملحقہ گلیوں سے گرفتار کیا۔،ترجمان ڈولفن کے مطابق کالر نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کر دی۔
گرفتار ملزمان سویرا اور حارث کو کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہاہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App