شہباز علی:عید ملن دنگل آج شہباز شریف سٹیڈیم چائنہ سکیم میں ہوگا,لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دنگل کا اہتمام کیا جائے گا.
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نگرانی کریں گے,صدرپنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے ارشد ستار کی ہدایت پر دنگل کا انعقاد کیا جارہا ہے.دنگل میں گونگا پہلوان، رکھا پہلوان،کرنٹ پہلوان اور ماما پہلوان ایکشن میں ہوں گے.
کالا پہلوان پر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعام دیں گے,نواز پہلوان ،جہاں خان ،سونا چاندی ،ببا ،عادل بٹ ،شاہد کھوئے والا,خلیفہ مٹھو، مہر وقاص ، مہر شہزاد ، میاں مظہر ,قومی کوچ فرید علی ، لالہ شاہد ، شہباز بٹ اور شمالی لاہور یونین دنگل کے انعقاد میں معاونت کرینگے.
دنگل میں لاہور کے علاوہ فیصل آباد اور گوجرانولہ کے پہلوان بھی ایکشن میں ہوں گے.
کالا پہلوان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف لانے کیلئےاقدامات جاری رکھیں گے۔