فاران یامین : سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک فیکٹری سے ملحقہ پلاٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ پلاٹ میں موجود سکریپ میٹریل نے آگ کو مزید شدت دی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
خوش قسمتی سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ یا کسی چنگاری کے امکانات کو رد نہیں کیا جا رہا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔