ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت، جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت، جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے لکی مروت کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی  دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت  7 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت شہید سکیورٹی  اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہداء نے اپنا قیمتی لہو دے کر امن کی آبیاری کی ہے۔ شہداء قوم کا افتخار ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ہاک دھرتی کے ناسور ہیں۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم پرعزم ہیں۔ بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔