مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ اوکاڑہ سے سابق ایم پی اے چودھری مسعود شفقت ربیرہ نے بھی راہیں جدا کر لیں۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے 9 مئی کے واقعہ پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعہ کی پرزور مزمت کرتا ہوں، پاک فوج ہمارے شہدا کی امین ہے، شہدا کی یادگار جلانے والے اور کور کمانڈر ہاؤس جلانے والے شرپسند عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
واضح رہے کہ مسعود شفقت ربیرہ 2013 کے الیکشن میں اوکاڑہ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے کامیاب ہونے والے واحد امیدوار تھے۔