آصف زرداری  کی جانب سے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ  

Asif ali zardari
کیپشن: Asif ali zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کی،عشائیہ میں قومی حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا، حکومتی سیاسی جماعتوں کے تمام رہنماؤں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

آصف زرداری کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چودھری شجاعت حسین، خالد مقبول صدیقی ودیگر شریک ہوئے، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ، ایمل ولی خان و دیگر بھی عشائیے میں موجود تھے، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور ودیگر سردار ایاز صادق، رانا ثنااللہ و دیگر بھی موجود تھے۔

عشائیے میں شریک حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے ملک کو مل کر تمام قسم کے بحرانوں سے نکالنے پر اتفاق کیا، عشائیے کے موقع پر بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم کو مشورے بھی دئیے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔