عامرلیاقت کا انتقال؛ فواد چودھری نے خاموشی توڑتے اہم ٹویٹ کردیا

Fawad Chaudhry twite about Amir Liquate
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے اچانک انتقال کرجانے پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ کی فضا پائی جارہی ہے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی جانب بھی ایک ٹویٹ کیا گیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عامر لیاقت حسین کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین خدا مغفرت کرے ،عجب آزاد مرد تھا، وقت کی موجیں انسان کو پٹخنے پر آ جائیں تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ عامر لیاقت نے وقت کے بہت تغیر دیکھے ۔ 

فواد چوہدری نے عامر لیاقت کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

علاوہ ازیں عامر لیاقت کا  آخری ٹویٹ بھی سامنےآیا جس میں لکھا کہ'انا للہ وانا الیہ راجعون سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون اُن کی مغفرت کیلئے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer