ڈیفنس،بیس سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی

Defence,rape with house maid,accused arrested
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدر ی)ڈیفنس میں بیس سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کا نشانہ بن گئی،ملازمہ کو طبی معانئے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ڈیفنس میں بیس سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کا شکار ہو گئی،پولیس کے مطابق 20 سالہ سعدیہ ڈیفنس کے رہائشی حشام کے گھر ملازمہ تھی جسے حشام کے ہمسایہ کے ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا،گھریلو ملازمہ کے شور مچانے پر حشام نے ملزم افسر شاہ کو موقع سے دھر لیا اور  پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسر شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور گھریلو ملازمہ کو طبی معانئے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،20 سالہ سعدیہ تین ماہ سے فیز 3 کے رہائشی حشام کے گھر ملازمہ تھی۔