ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاصم اظہر کو کیوں چھوڑا؛ ہانیہ عامر کی نئی ویڈیووائرل

hania amir
کیپشن: hania amir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان  کی معروف اداکارہ  ہانیہ عامر کےسوشل میڈیا پرزیرگردش ویڈیوکلپ پرصارفین نے ہانیہ  کے دہرے معیار پرسوالات اٹھا دیئے۔

 تفصیلات کےمطابق  لائیو سیشن کے دوران ایک صارف نے پوچھا کہ عاصم کو کیوں چھوڑا جس پرہانیہ عامرنےفوراً اپنے دوست سے کہا کہ پوچھ رہے ہیں عاصم کو کیوں چھوڑا۔ تم سے پوچھ رہے ہیں۔ جواب میں دوست نے کہا کہ نہیں میں نے کسی کو نہیں چھوڑا یار، میں کیوں کسی کو چھوڑوں گا اور کوئی کسی کو چھوڑتا نہیں ہے بس اپنے کام میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ہانیہ سےبریک اپ پرلوگوں کامذاق،عاصم اظہر بلآخر بول پڑے

ہانیہ نے کہا لوگ سمجھ رہے ہوں گے، ہم مذاق کررہے ہیں۔ اس بات پراداکارہ کے دوست نے کہا کہ ” سچ بتا دوں،ہاں میں نے چھوڑاہے، ایک خواب ایک سپنا ”۔  کے دوست بھی ہنستے ہوئے مذاق اڑانے والے اندازمیں یہ سب کہہ رہے ہیں۔ پاکستان سیلیبرٹیزحب نامی انسٹا گرام پیج پرشیئرکی جانے والی اس ویڈیو پرسب سے پہلا کمنٹ ماڈل وٹی وی ہوسٹ متھیرا نے کیا کہ ہانیہ عاصم کے ذکر کو طوالت کیوں دے رہی ہیں، یہ سوال نظراندازبھی کیا جاسکتا تھا ۔

سوشل میڈیا پراس حوالے سے بیشتر نے عاصم کےمؤقف کی حمایت کی، بعد ازاں ہانیہ نے بھی طویل پوسٹ میں معذرت کی، انہوں نے لکھا ” آخری مرتبہ سب کے سامنے حقائق رکھ رہی ہوں، یہ کسی سے لفظی جنگ نہیں، نہ ہی اصل بحث یہ ہے کہ کسی سابقہ بوائے فرینڈ سے بحث کو طُول دی جائے۔میری تمام تر شکایت انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کی ہے، کسی بھی عورت کو یوں ہراساں کرنا کسی معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہے”۔

ہانیہ نے مزید لکھا تھا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی اور روزانہ بہترسے بہتر انسان بننے کی کوشش کروں گی، معافی مانگنے کا مطلب کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا اسی وجہ سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی معافی مانگنی چاہیے۔اگر میں نے کسی کا بھی جانے انجانے میں دل دکھایا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، براہِ کرم آپ بھی واضح پیغامات شیئر کریں، آپ کے ریمارکس کسی کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔