(سٹی 42)ملالہ یوسف زئی کو آج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی نوبل انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین لڑکی کے حوالے سے جانا جاتا ہے،ملالہ نے گزشتہ دنوں شادی کے حوالے سے ایک بیان دیاتھا جس پر ان ناقدین نے تنقید کی،ملالہ کے والدین نے شادی کب کی تھی؟شادی کی ایک یادگارتصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاملہ یوسف زئی کا نام آج ان شخصیات میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے امن کا پیغام دنیا بھرمیں پہنچایا جبکہ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ کم عمر میں ان کو نوبل امن انعام سے نوازا گیا، گزشتہ دنوں ملاملہ نے فیشن میگزین ووگ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں شادی سے متعلق ایسی بات کی تھی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیاتھا،اب ملاملہ کے والد نے شادی کو 27 برس مکمل ہونے پر ایک یادگار تصویر شیئر کی۔
مزید پڑھئے: لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ کیانکاح نامے پردستخط ضروری ہیں؟ ملالہ
ملاملہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے 8 جون 1994 کو شادی کی تھی، مزید لکھا کہ’احترام ، محبت اور یکجہتی کے 27 سال۔‘
We got married on 8th June 1994 — 27 years of respect, love and togetherness. pic.twitter.com/vzy77WtZ08
— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) June 8, 2021
واضح رہے کہ حال ہی میں برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی،ملالہ کے شادی کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان کی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ملاملہ نے انٹرویو میں کہاتھا کہ وہ اس بارے میں ابھی تھوڑی نروس ہیں، ملاملہ یوسف زئی نے سوال اٹھایا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کی لوگوں کو شادی کیوں کرنا پڑتی ہے؟ اگر آپ زندگی میں کسی کا ساتھ چاہتے ہیں تو اس کے لیے نکاح نامے پر دستخط کیوں ضروری ہیں؟
دوسری جانب اس حوالے سے ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے کہا تھا کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔