لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ کیانکاح نامے پردستخط ضروری ہیں؟ ملالہ یوسف زئی نے سوال اٹھا دیا

لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ کیانکاح نامے پردستخط ضروری ہیں؟ ملالہ یوسف زئی نے سوال اٹھا دیا
کیپشن: Malala Yousafzai
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ملالہ یوسف زئی نے کہا میں اس طاقت کو جانتی ہوں جب ایک جوان لڑکی دل میں لے کر چلتی ہے،جب اس کے پاس ایک ویژن اور ایک مشن ہوتا ہے،، اور مجھے امید ہے کہ ہر وہ لڑکی جو اس کور کو دیکھے گی اسے معلوم ہوگا کہ وہ دنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے فیشن میگزین ووگ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پہلی بار اپنی مستقبل کی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے، ملالہ یوسف زئی نے ووگ کے ٹائٹل کو ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس طاقت کو جانتی ہوں جب ایک جوان لڑکی دل میں لے کر چلتی ہے، جب اس کے پاس ایک ویژن اور ایک مشن ہوتا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہر وہ لڑکی جو اس کور کو دیکھے گی اسے معلوم ہوگا کہ وہ دنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے میگزین کو دیے گیے انٹرویو میں اپنی تعلیم، خیالات،مستقبل کی زندگی، سماجی منصوبوں اور سیاست پر بات کی، انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں گزارے گئے دن ان کی زندگی کے بہترین دن ہیں، وہاں ان کے زیادہ تر تین مشغلے پڑھائی کرنا، آرام کرنا اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا تھے اور انہیں سب سے اچھا مشغلہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا لگتا تھا.
پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ سیاست کوئی ایسی چیز نہیں جس کی میں مکمل نفی کرتی ہوں، تاہم میرے خیال میں سیاست میں آنے سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ یہاں کس لیے ہیں اور کس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا ماضی صاف ستھرا نہیں ہے، آپ ان کا دفاع کریں، پارٹی بدلیں یا اپنی نئی سیاسی تشکیل دیں، عمران خان نے ایسا کیا اور اسے 30 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔
ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ وہ جب بھی گھر سے نکلتی ہیں تو دوپٹہ ضرور پہنتی ہیں، کیوں کہ اسے نہ صرف مسلمان بلکہ پاکستانی اور پشتون لڑکی کی شناخت کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، شادی کے بارے میں سوال پر ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں ابھی تھوڑی نروس ہیں، ملاملہ یوسف زئی  نے سوال اٹھایا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کی لوگوں کو شادی کیوں کرنا پڑتی ہے، اگر آپ زندگی میں کسی کا ساتھ چاہتے ہیں تو اس کے لیے نکاح نامے پر دستخط کیوں ضروری ہیں.

تاہم ان کی والدہ کی خواہش ہے کہ وہ شادی کریں، ان کے والد بھی شادی سے متعلق اچھی رائے رکھتے ہیں، ملالہ یوسف زئی نے بتایا کیا کہ کئی پاکستانی لڑکے ان کے والد کو ان سے شادی کے پیغامات بھجوا چکے ہیں، پاکستانی لڑکے ان کے والد کو ای میل کرکے بتاتے رہتے ہیں کہ ان کے پاس کتنی جائداد اور ملکیت ہیں اور وہ ملالہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں، جس پر ان کے والد خوش ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ نکاح نامہ ایک تحریری معاہدہ ہے جس پر ازدواجی رشتے میں بندھنے والے دو مسلمان اپنی دستخط ثبت کرتے ہیں تا کہ وہ اپنی شادی کو قانونی حیثیت دلواسکیں،مسلم عائلی قوانین آرڈینینس 1961 کے تحت، یہ نکاح کا ایک قانونی ثبوت ہے جس میں وہ تمام حقوق اور فرائض لکھے ہوئے ہیں جن پر دلہن اور دلہا دونوں راضی ہوتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer