ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ

کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) کوٹ لکھپت ریلوےا سٹیشن پر سامان اتارتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث اڑتالیس سالہ ذوالفقار ٹرین کے نیچے آگیا۔

 تفصیلات کے مطابق قادر کالونی والٹن روڈ کا رہائشی اپنی والدہ کے ہمراہ علامہ اقبال ایکسپریس پر کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پہنچا، ٹرین رکنے پر ذوالفقار مسیح نے پلیٹ فارم پر سامان اتارنا شروع کیا کہ ٹرین چل پڑی، ذوالفقار کا پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین اوپر سے گزر گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی، عینی شاہدین کے مطابق کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر ٹرین رکنے کا دورانیہ دو منٹ ہوتا ہے، کم وقت میں سامان اتارنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

Sughra Afzal

Content Writer