شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا شاندار منصوبہ

 شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا شاندار منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا شاندار منصوبہ، لاہور اور پنجاب بھر میں 30 نئی ائیر کوالٹی کنٹرول مشینیں خریدی جائیں گی۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

سٹی 42 کے مطابق صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ میں شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا منصوبہ لایا گیا تھا۔ مشینوں سے ماحولیاتی آلودگی کی مانیٹرنگ بھی کی جا سکے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لاہور اور صوبہ بھر میں نئی مشینیں خریدی جائیں گی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کیخلاف شکنجہ تیار

 سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے پر مجموعی لاگت ایک ارب سے زائد آئے گی۔، لاہور کیلئے 8 اور صوبہ بھر کیلئے 22 ائیر کوالٹی کنٹرول مشینیں خریدی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت نیا اسٹاف بھی بھرتی کیاجائے گا۔