ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردار اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت

سردار اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سردار اختر جان مینگل وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ 

سردار اختر مینگل نے  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات  کی ۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت  کی ۔ 

ترجمان جےیوآئی  اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غوروخوض اور انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔امن وامان کی موجودہ صورتحال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لئے امید افزاء نہیں  اس پر رہنماؤں  نے  اتفاق کیا ۔ 

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے معیشت اور امن وامان کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

ملاقات میں اسلم غوری ،سنیٹر کامران مرتضی ،مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبیدالرحمان بھی موجود تھے