ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اہم دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

شہباز شریف اہم دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی  :وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 وزیراعظم کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا، وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

 اجلاس کے دوران وزیراعظم کو صوبے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور سکیورٹی اقدامات پر جامع بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں بلوچستان کے امن و امان کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمے اور سکیورٹی سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔