جنید ریاض:لاہور میں 135 سرکاری سکولوں کی خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کی فوری تعمیر و مرمت کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
ترجمان کے مطابق پالیسی میں تبدیلی کے باعث گزشتہ سال ان سکولوں کی مرمت کا منصوبہ تاخیر کا شکار رہا، جس کے باعث تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں خستہ حال سکول عمارتوں کی چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جبکہ سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ نے خطرناک عمارتوں کا تازہ سروے بھی مکمل کر لیا ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے دوران مخدوش عمارتوں کی مرمت کا زیادہ تر کام مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ خطرناک عمارتوں کی بحالی اور نئے کلاس رومز کی تعمیر پر بھی بیک وقت کام جاری ہے۔
مون سون کے پیش نظر سکولوں میں طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔