ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سوئی گیس کا کارنامہ ؛ غریب شہری کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا

محکمہ سوئی گیس کا کارنامہ ؛ غریب شہری کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عجب سروس کی غضب کہانی،محکمہ سوئی گیس نے راولپنڈی کے شہری کی نیندیں اڑا کے رکھ دیں۔

سوئی گیس والوں نے دھمیال کے رہائشی اللہ دتہ راجہ کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا۔گیس کا بل دیکھ کر اللہ دتہ راجہ کے ہوش اڑ گئے۔دھمیال کا رہائشی راجہ اللہ دتہ پریشانی کے عالم میں سوئی گیس دفتر پہنچ گیا۔ راجہ اللہ دتہ نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہر صورت ادا کرنا ہو گا،میں غریب آدمی ہوں ایک کروڈ 23 لاکھ روپے گیس کا بل کیسے ادا کرونگا، چار ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر محکمہ سوئی گیس نے 1 کروڑ 24 لاکھ کا بل بھیج دیا،

 ترجمان محکمہ سوئی گیس نے کہا  متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے،معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے،بظاہر بل میں اعداد و شمار کمپیوٹر error لگتا ہے،متاثرہ صارف کے بل کی correction کرکے نیا بل جاری کیا جائے گا،