ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلرکی ملاقات

وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلرکی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم  شہباز شریف  سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع  یاسرگلر نے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

وزیراعظم نے بھارت سے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور  قیادت سے اظہار  تشکر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور کثیر جہتی شعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی۔