ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر حملہ

خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔

ڈرون حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔