طاہر جمیل: لاہور میں غیر قانونی ،خستہ حال عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
واہگہ زون میں 4غیر قانونی خستہ حال عمارتیں سربمہر کر دی گئی،چاروں عمارات کی انسکپشن کے بعد بلڈنگ بائی لاز کی کےخلاف ورزی پرکارروائی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی و خستہ حال تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، لاہور کو غیر قانونی عمارتوں سے پاک بنائیں گے،بلا تفریق آپریشنز کئے جائیں گے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
اُن مزید کہنا تھا کہ بلڈنگ بائی لاز کی سختی سے عملداری ہوگی۔