شاہد سپرا:لیسکو ودیگر کمپنیوں میں آن لائن کی بجائے مینوئل بجلی بلز کا اجراء کا انکشاف، وزارت پاور ڈویژن نے مینوئل بلز کا اجراء کا نوٹس لے لیا۔
وزارت پاور ڈویژن نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا، مراسلہ کے مطابق مینوئل بلز کے اجراء میں 2022 میں پابندی عائد کی گئی۔
پابندی کے باوجود بعض دفاتر میں مینوئل بلز کا اجراء کیا جا ریا ہے،مینوئل بلز اجراء سے ریکوری ودیگر امور متاثر ہو رہے ہیں۔
مینوئل بلز کا اجراء اختیارات کےناجائز استعمال کا باعث بن رہاہے، بل جمع کرنے والے بینکس کو مینوئل بلز جمع کرنے سے روکا جائے۔
بینکس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی مینوئل بلز جمع نہ کئے جائیں، آن لائن سسٹم سے بلوں کی تصحیح ،اقساط کو یقینی بنایا جائے۔