ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدرعارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

سابق صدرعارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج  کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا سےمتعلق حکومت نےاین سی سی آئی اے ادارہ قائم کیا ہے، درخواست گزار نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سےرجوع کرسکتا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق صدرنےگستاخانہ الفاظ کااستعمال کیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پرموجود ہے،عارف علوی کےخلاف پولیس کودرخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔

درخواست شہزادہ عدنان نے وکیل محمد مدثر چوہدری کے ذریعے دائرکی تھی ۔