جنیدریاض: سکولوں کی عمارتوں کی چھتوں پر بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا الرٹ جاری، سرکاری سکولوں میں کرنٹ سے بچنے کیلئے لٹکتی تاروں کو فی الفور ختم کرنےکاحکم دے دیا گیا۔
سکول سربراہان کو موسم برسات میں روزانہ سکول حاضر ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی، مراسلہ کے مطابق سکولوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
چھتوں پر پانی جمع ہونے سے کلاس رومز کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوجاتی ہیں، بارش سے خراب ہونے والا رنگ روغن بھی دوبارہ کروایا جائے۔
ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ سکول سے غیرحاضری پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کاروائی ہوگی۔